اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہوگی۔ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کو یقین دلایا کہ چھ کینالز کے معاملے پربیٹھ کر بات کریں گے۔ سندھ میں چھ کینالز کے معاملے میں اونرشپ کا مسئلہ ہے۔ کینالز کے معاملے میں جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا۔ یہ اونرشپ پیپلز پارٹی کو لینی ہی پڑے گی۔ وہ نہیں لیں گے تو کوئی اور لے گا۔ پیپلزپارٹی ان چیزوں کو سمجھتی ہے۔ اس سپیس کو پر کریں گے۔ پیپلز پارٹی اس مسئلے پر اونرشپ لے گی تو درست فیصلہ کرے گی۔ چھ کینالز پر سندھ میں جس طرح کی سیاست ہو رہی ہے پیپلز پارٹی کو اس سپیس کو کور کرنا چاہئے۔
سندھ میں 6 کینالز کا معاملہ، پیپلز پارٹی کو اونرشپ لینا ہوگی: رانا ثناء
Mar 27, 2025