حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا 

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا نبی کریم ﷺ کی زوجہ محترمہ اور حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہا کی صاحبزادی تھیں ۔ آپ کا نام عائشہ اور لقب صدیقہ ہے ۔ حضرت عائشہ ؓ کا سلسلہ نسب آٹھویں پشت پر والد کی طرف سے حضور نبی کریم ﷺ سے ملتا ہے ۔ آپ رضی اللہ تعالی عنہا کے والد محترم کو یہ شرف حاصل ہے کہ انہوں نے مردوںمیں سب سے پہلے اسلام قبول فرمایا ۔ امام بخاری نے ایک روایت نقل کی ہے کہ میں نے جب سے والدین کو پہچانا ان کو مسلمان پایا ۔
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی رسول خدا ﷺ کے تمام کام اپنے ہاتھوں سے کیا کرتی تھیں ۔ آپ آتا پیستی اور گوند کر روٹی پکاتیں۔ آپ ﷺ کا بستر بچاتی ، وضو کے لیے پانی لا کر رکھتیں ۔آپ ﷺ قربانی کے جو اونٹ لاتے ان کے لیے قلاوة بنتی تھیں ۔ حضور نبی کریم ﷺ کے بالوں میں کنگی کرتیں آپ ﷺ کو عطر لگاتی اور آپ ﷺ کے کپڑے خود دھویا کرتی تھیں ۔ جب آپ ﷺ آرام فرماتے تو مسواک اور پانی لا کر سرہانے رکھ دیتی تھیں ۔ 
ام المﺅمنین حضرت عائشہ ؓ جب گھر میں ہوتیں اور حضور نبی کریم ﷺ مسجد نبوی میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو تعلیم دے رہے ہوتے تو آپ ؓ حجرہ مبارک سے آپ ﷺ کی باتیں دھیان سے سنا کرتی تھیں ۔ اور اگر کوئی بات سمجھ نہ آتی تو اسے بعد میں آپ ﷺ سے پوچھ لیا کرتی تھیں ۔ آپ ؓ ہر مسئلے کے جواب کے لیے پہلے قرآن سے رجوع فرماتی تھیں ۔ آپ ؓ نے تقریبا ۰۱۲۲ احادیث مبارکہ روایت فرمائی ہیں ۔ آپ ؓ نہ صرف احادیث روایت کیا کرتی تھیںبلکہ اس کی تشریح بھی فرمایا کرتی تھیں۔ آپ کا شمار فقہا میں ہوتا ہے اکثر لوگ آپ سے مسئلے پوچھنے او ر فتوی لینے آیاکرتے تھے ۔ 
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا نہایت فصیح اللسان ، انداز گفتگو بہترین اور متاثر کن تھا ۔ آپ ؓ کے شاگرد حضرت موسی بن طلحہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے زیادہ فصیح اللسان کسی کو نہیں دیکھا ۔ آپ ؓ کو اللہ تعالی نے تقریر و خطابت کی بہت عمدہ صلاحیت بخشی تھی آپ کی آواز بلند تھی اور سننے والے والے آپ کی آواز کے جلال سے مرعوب ہو جایا کرتے تھے ۔ 
حضرت عائشہ نے حضور نبی کریم ﷺ کی رفاقت میں تقریبا نو سال بسرکیے اور اس عرصہ میں آپ رضی اللہ تعالی عنہا نے آپ ﷺ سے علم و حکمت کی ایک دنیا حاصل کی ۔ حضور نبی کریم ﷺ کے معمولات ، اخلاق حسنہ ، عادات اور زندگی کے بہت سے شعبوں میں آپ ﷺ کی تعلیمات حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کے ذریعے ہی ہم تک پہنچیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن