
امریکہ میں ایک خاتون کو اپنے سابق شوہر سے بدلہ لینے کی کوشش میں اپنی دو بیٹیوں کو قتل کرنے کا مجرم پایا گیا ہے۔ سینتیس سالہ ویرونیکا ینگ بلڈ نے اگست 2018 میں اپنی بیٹیوں شیرون کاسترو (15) اور بروکلین ینگ بلڈ (5 ) کو قتل کیا اور پاگل پن کی وجہ سے قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جج نے استغاثہ کی درخواست کو فرسٹ ڈگری قتل میں اس پر فرد جرم عائد کرنے کی اجازت دی۔ ججوں نے اسے آتشیں اسلحہ کے استعمال کا مجرم بھی پایا۔