
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دفتر وزارت خارجہ کے قریب ہونے والے خود کش بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔مؤقر افغان نشریاتی ادارے طلوع نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترجمان وزارت داخلہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جارہ کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور کو افغان فورسز نے پہچان لیا تھا جس کے بعد اسے دفتر خارجہ کے قریب ایک تجارتی سینٹر کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق حملہ آور کی ہلاکت سے اس کے پاس موجود دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔