Waqt News
Friday | June 09, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • 56 فیصد مصری اپنی بیویوں سے مار کھاتے ہیں: سروے
  • بحرین جانے والے ایک ہی خاندان کے 9 اسمگلرز گرفتار
  • آلودگی پھیلانےوالی فیکٹریوں کو پہلےسیل اور خلاف ورزی پرمسمار کرنےکاحکم
  • 9 مئی واقعہ میں ملوث کسی شرپسند کو چھوڑنا نہیں ،بے گناہ کو پکڑنا نہیں: محسن نقوی
  • کراچی: پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق

ملتان کا ادبی میلہ

Mar 27, 2023 6:29 AM, March 27, 2023
  • اظہر سلیم مجوکہ
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ملتان کا ادبی میلہ

آج کل موسم بہار میں ہر طرف جشن بہاراں منانے اور سجانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مختلف شہروں میں کئی علمی و ادبی میلے ٹھیلے منعقد کیے جا رہے ہیں، کہیں ان میلوں ٹھیلوں کا ٹھیکہ چند مخصوص افراد کے حوالے کر کے انھیں ناکام کرانے کا خود ہی اہتمام کر دیا جاتا ہے اور کہیں عوام کی شرکت سے یہ کامیاب پاتے ہیں۔ شہرِ اولیاءمیں عوام کے لیے پھولوں کی نمائش اور جشن بہاراں کا جو اہتمام ہوا اس میں عوام کی دلچسپی دیدنی رہی جس کے لیے ضلعی انتظامیہ پی ایچ اے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ تاہم دو روزہ ادبی میلہ ادب کے چند ٹھیکے داروں کی وجہ سے وہ پذیرائی حاصل نہ کر پایا جس کی بہاولپور کے شاندار ادبی فیسٹیول کے بعد اہل ملتان توقع کر رہے تھے گویا صورتحال اس شعرکے مصداق رہی:

56 فیصد مصری اپنی بیویوں سے مار کھاتے ہیں: سروے

بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا

جو چیرا تو اک قطرہ¿ خوں نہ نکلا

ہمارے جنوبی پنجاب والے سارا سال اپنی محرومیوں، پسماندگی اور نا انصافیوں کا رونا روتے رہتے ہیں اور جب کسی حکومتی پلیٹ فارم اور گورنمنٹ کے فنڈز سے کسی اہم تقریب یا میلے کا اہتمام ہوتا ہے تو پھر صورتحال ’وہ تیرے نصیب کی بارشیں کسی اور کی چھت پر برس گئیں‘والی دکھائی دیتی ہے۔ اپر پنجاب اور تخت لاہور کی پذیرائی میں اپنے وسیب اور اپنے وسیب کے لوگوں کو نظر انداز کر کے پس پشت ڈال دیا جاتا ہے جبکہ بڑے شہروں والے بھی شاذ ونادر ہی جنوبی پنجاب والوں کی پذیرائی کرتے ہیں، سو یہی حال جنوبی پنجاب کے دو روزہ ادبی میلے کا بھی ہوا جس میں چند مخصوص افراد کی ذاتی خواہشات اور پسند و ناپسند نے پورے جنوبی پنجاب کے ادیبوں، شاعروں کو ناراض کر دیا۔ جنوبی پنجاب کے اہل قلم خواہ وہ شاعر ہوں یا ادیب، توانا آوازاور قد آور شخصیات کے مالک ہیں، ایسے میں بہت سے سینئر اور نمائندہ اہل قلم کو نظر انداز کر کے اس ادبی میلے کی افادیت اور اہمیت کو ختم کر دیا گیا۔ 

بحرین جانے والے ایک ہی خاندان کے 9 اسمگلرز گرفتار

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے اس میلے کے لیے نمائندہ ادیبوں، شاعروں کی مشاورتی کمیٹی بنانے کی بجائے اسے چند مخصوص افراد کے حوالے کر دیا جنھوں نے اسے عام لوگوں سے دور رکھنے کی حتی المقدور کوشش کر کے خود ہی اسے فلاپ کر دیا۔میڈیا اور سوشل میڈیا پر مختلف علمی اور ادبی تنظیموں نے اس حوالے سے اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔ اگر میلے کے فنڈز کو سوچ سمجھ کر استعمال کیا جاتا تو جنوبی پنجاب کے بہت سے شعراءکرام کو نمائندگی دے کر ان کی دلجوئی کی جاسکتی تھی۔ خطے کی بیشتر خواتین شاعرات کا بھی گلہ ہے کہ انھیں آٹے میں نمک کے برابر بھی نمائندگی نہیں دی گئی۔ بہت سے سینئر شاعر اور ادیب بھی ایک دوسرے سے اس ادبی میلے میں نہ بلائے جانے اور نظر انداز کرنے پر گلہ شکوہ کرتے نظر آئے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی انتظامیہ اور ان کے تعاون کرنے والے اداروں کی اس پہلی کاوش کا یہ اقدام یقینا لائق تحسین تھا مگر چند مخصوص افراد کی اس دو روزہ میلے میں اپنی پسند اور ناپسند کے ناموں کو شامل کرانے اور نکالنے کی دوڑ نے انتظامیہ کے سارے کیے کرائے پر پانی پھیر دیا بلکہ اس سارے میلے میں رانجھے سب کے سانجھے کی صدائے بازگشت ہی سنائی دیتی رہی۔

آلودگی پھیلانےوالی فیکٹریوں کو پہلےسیل اور خلاف ورزی پرمسمار کرنےکاحکم

کراچی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں منعقد ہونے والے فیسٹول میں زیادہ سے زیادہ اہل قلم اور جینوئن ادیبوں کو شامل کر کے انھیں کامیاب بنوایا گیا۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اس میلے کے کرتا دھرتا اپنے علاوہ بھی کچھ لوگوں کو اس میلے ٹھیلے میں شامل کر لیتے تو اکثر لوگ اس میلے میں اپنے کمبل گم ہونے کا واویلا نہ مچا رہے ہوتے۔ سرکاری اداروں کے اربابِ بست و کشاد شہر کے سبھی اہل قلم سے واقف نہیں ہوتے بس دربار سرکار تک رسائی حاصل کرنے والوں کی معلومات پر ہی تکیہ کر لیتے ہیں، سو ان اداروں کو سن گن رکھتے ہوئے اپنی معلومات میں بھی اضافہ کرنا چاہیے جبکہ سرکاری اداروں میں کسی بھی گروپ بندی یا لابنگ کی حوصلہ شکنی بھی کرنی چاہیے جس کا بہترین حل یہ ہے کہ آرٹس کونسل اور دیگر علمی و ادبی اداروں کی تقاریب منعقد کروانے اور مشاورت کے لیے شہر کے نمائندہ اور غیر جانبدارا اہل قلم پر مشتمل مشاورتی کمیٹیاں بنائی جائیں تاکہ کسی کی ذاتی پسند ناپسند اور مفادات کے حصول کی نوبت ہی نہ آئے اور تمام معاملات خوش اسلوبی سے میرٹ کے مطابق حل کیے جا سکیں۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر را¶ محمد نعیم شاہد نے شہر کی نمائندہ شخصیات پر مشتمل افراد کی مشاورتی کمیٹی کو فعال کیا ہے جو ایک لائق تقلید و تحسین اقدام ہے۔ حال ہی میں تعلقات عامہ کے ادب اور کتاب دوست اصغر خان کو ایڈیشنل سیکرٹری ثاقب ظفر کا رابطہ افسر مقرر کیا گیا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔ یقینا وہ مستقبل میں اس حوالے سے فعال رہیں گے اور اس طرح کی مشاورت سے انتظامی اداروں کی تقاریب اور ادبی و ثقافتی میلوں سے بھی وہ نتائج حاصل ہو پائیں گے جو ادارے یا اس خطے کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق ہوں بصورتِ دیگر :

9 مئی واقعہ میں ملوث کسی شرپسند کو چھوڑنا نہیں ،بے گناہ کو پکڑنا نہیں: محسن نقوی

دلوں کی الجھنیں بڑھتی رہیں گی

اگر کچھ مشورے باہم نہ ہوں گے 

٭....٭....٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اظہر سلیم مجوکہ

اظہر سلیم مجوکہ

مشہور ٖخبریں
  • فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘

    Jun 09, 2023
  • اب ”صحافت“ کی ساکھ لٹنے کی دہائی کیوں

    Jun 08, 2023
  • پی ٹی آئی کور کمیٹی میں مزید دو ارکان شامل، نوٹیفکیشن جاری

    Jun 08, 2023 | 23:15
  • ملفوظات زرداری 

    Jun 08, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • 56 فیصد مصری اپنی بیویوں سے مار کھاتے ہیں: سروے

    Jun 09, 2023 | 17:30
  • بحرین جانے والے ایک ہی خاندان کے 9 اسمگلرز گرفتار

    Jun 09, 2023 | 16:29
  • آلودگی پھیلانےوالی فیکٹریوں کو پہلےسیل اور خلاف ورزی ...

    Jun 09, 2023 | 16:26
  • 9 مئی واقعہ میں ملوث کسی شرپسند کو چھوڑنا نہیں ،بے گناہ کو ...

    Jun 09, 2023 | 16:21
  • کراچی: پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق

    Jun 09, 2023 | 16:18
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی ...

    Jun 09, 2023
  • اس جہنم سے نکالو

    Jun 09, 2023
  • حقیقی آزادی کے ڈرم

    Jun 09, 2023
  • یہ نہیں ہونا چاہیے تھا!!!!!!

    Jun 09, 2023
  • اب ”صحافت“ کی ساکھ لٹنے کی دہائی کیوں

    Jun 08, 2023
  • 1

    رواں مالی سال کا اقتصادی سروے اور ’میثاقِ معیشت‘ کی ضرورت

  • 2

    شرپسندوں کے خلاف  فوری کارروائی کی جائے 

  • 3

    پنجاب حکومت کا  ’اب گاﺅں چمکیں گے ‘ پروگرام 

  • 4

    ملک بھر میں کاروباری مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کا  حکومتی فیصلہ اور تاجروں کی ...

  • 5

    سعودیہ میں ایرانی سفارت خانہ کھل گیا

  • 1

    جمعة المبارک‘ 19 ذیقعد‘1444ھ‘ 9 جون 2023ئ

  • 2

    جمعرات ، 18 ذیقعد، 1444ھ، 8جون 2023ئ

  • 3

    بدھ‘ 17 ذیقعد‘ 1444ھ‘ 7 جون 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • حیرتوں کا اک جہان.... چین 

    Jun 09, 2023
  • بیرون ملک بسنے والے پاکستانی اور ملک کی معاشی ...

    Jun 09, 2023
  • عمران خان ایک بندگلی میں

    Jun 09, 2023
  • قائداعظم کے سپاہی، سراپا شفقت، چاچا بختاوری

    Jun 09, 2023
  • بیسویں گریڈکے اساتذہ کی محرومی

    Jun 09, 2023
  • کچے کے ڈاکو، پکے کے ڈاکو ۔

    Jun 09, 2023
  • 9مئی کیوں ہوا؟ کس نے کیا؟

    Jun 09, 2023
  • چوپٹ راج آخر کب تک؟

    Jun 09, 2023
  • 9مئی کیوں ہوا؟ کس نے کیا؟

    Jun 08, 2023
  • چوپٹ راج آخر کب تک؟ 

    Jun 08, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     صدقہ کی فضیلت

  • 2

    خواجہ نورالزمان اویسی

  • 3

    حقیقت دین اور اصلاح معاشرہ (1)

  • 1

    پاکستان کی خارجہ پالیسی

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    پاکستان کی خارجہ پالیسی

  • 4

    پاکستان

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    بالِ جبریل

  • 4

    بانگ ِ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group