کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورتحال ، پنجاب کے اسپتالوں کو 124 مزید وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے گئے
این ڈی ایم اے نے پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پنجاب کے اسپتالوں کو 124 مزید وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے لاہورکےاسپتالوں میں70وینٹی لیٹرزدیے گئے ہیں۔ان میں سرگنگارام اسپتال میں10،جناح اسپتال میں10وینٹی لیٹرزفراہم کئے گئےہیں۔میواسپتال میں 14وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔لاہورجنرل اسپتال کو20،سروسزاسپتال کو16وینٹی لیٹرزدیے گئے ہیں۔ نشتراسپتال ملتان کو18،ڈی ایچ کیوفیصل آباد کو8وینٹی لیٹرز،ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ کو8وینٹی لیٹرزدیے گئےہیں۔11 ٹیچنگ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے