سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے مخصوص انداز میں کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔وسیم اکرم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو میں عوام سے اپیل کی کہ کورونا ایس او پیز پر لازمی عمل کریں۔
سابق کرکٹر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں لمبے عرصے کے بعد لوگوں سے بات کر رہا ہوں، امید ہے کہ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دُنیا میں لوگوں کی صحت اچھی ہوگی۔اُنہوں نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے ڈنڈا کھا کر ہی بات ماننی ہے کیونکہ نارمل بات تو ماننی نہیں ہے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ صوبہ پنجاب اور خاص کر میرے شہر لاہور اور اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مہربانی کرکے ایس او پیز پر عمل کر لو کیوں اتنے ڈھیٹ ہو گئے ہیں؟ ایس او پیز پر عمل کرانے کا پلان بی بھی موجود ہے۔وسیم اکرم نے پنجابی زبان میں کہا کہ پلان بی یہ ہے کہ ڈنڈا ہاتھ میں پکڑ کر ایس اوپی پر عمل نہ کرنے والوں پر چلا دیا جائے۔
View this post on Instagram