اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کورونا سے نمٹنے کے لیے 2 کروڑ 56 لاکھ روپے وزیر اعلی پنجاب کے ریلیف فنڈ اکاونٹ میں جمع کرا دیئے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،جس دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے بڑے اقدام کا اعلان کیا۔چودھری پرویز الہی نے 2 کروڑ 56 لاکھ روپے وزیر اعلی پنجاب کے ریلیف فنڈ اکاونٹ میں جمع کرا دی۔اسپیکر نے کرونا وائرس کے خلاف سرگرمیوں کے لئے فنڈ جمع کرانے کے اقدام سے آگاہ کیا۔ چوہدری پرویز ا لہی نےاپنی ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ کے لئے دے دی۔ وزیر اعلی پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدام کی تعریف کی ۔چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کےخلاف ہمیں متحد ہوکر لڑناہے.علاوہ ازیں ڈپٹی اسپیکر،اپوزیشن لیڈر اورتمام ارکان اسمبلی نے بھی ایک ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرا دی ،جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے گریڈ 18سے اوپر کے تمام افسران نے بھی ایک ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائی،تاہم گریڈ 16اور17کے ملازمین نے آدھی تنخواہ جمع کرائی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ کیسز کی تعداد 1260 ہو گئی ہے، اب تک دس افراد کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 440 جبکہ پنجاب میں 422، بلوچستان میں 131 اسلام آباد میں 27 ، خیبر پختونخوامیں 147، گلگت بلتستان میں 91 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024