فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزیرتوانائی کو ہدایت کی ہے کہ گیس قیمتوں کا بوجھ صارفین پر نہ ڈالا جائے۔ گیس کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدہ کو موخر کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدار ت توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے فیصلوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کے معاہدے کو موخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ادارہ جاتی اصلاحات کا فیصلہ کرتے ہوئے گیس کمپنیوں کے سربراہان کو اخراجات میں کمی، گیس چوری کے خاتمے اور لائن لاسز میں کمی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو ایل این جی سمیت دیگر ذرائع سے گیس فراہم کی جائے گی تاکہ عام آدمی تھ سوئی گیس کی سہولت کو یقینی بنایا جاسکے۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ گیس کمپنیاں صارفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مراکز قائم کریں گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024