وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں باہمی مشاورت سے اہم اور سخت فیصلے کئے جانے کا امکان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء اعلیٰ عسکری قیادت اور صحت سمیت این ڈی ایم اے کے حکام شریک ہیں، اجلاس میں باہمی مشاورت سے بڑے فیصلے کئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فریٹ آپریشن سے متعلق ریلوے حکام کو بھی بلایا گیا ہے جبکہ چاروں وزرائے اعلیٰ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی صوبائی لاک ڈاون کے حوالے سے اہم مشاورت کرے گی،کمیٹی پاکستان ریلوے کی مال بردار گاڑیوں سے متعلق بھی اہم فیصلہ کرے گی جبکہ متعلقہ ادارے گڈزٹرانسپورٹ شروع کرنے کے حوالے تجاویز پیش کریں گے،اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیئے جانے کا امکان بھی ہے۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں انٹرنیشنل فلائیٹ آپریشن سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ پی آئی اے کی انٹرنیشنل فلائٹ منسوخ ہونے،نئے شیڈول یا متبادل انتظامات پر بات ہوگی اس کے علاوہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں امپورٹ اور ایکسپورٹ کے حوالے بھی آپشن پرغور کرے گی۔