امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کوروناوائرس پر قابو پانے کےلئے مل کر کام کررہے ہیں۔اپنےایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے چینی ہم منصب شی چن پنگ کے ساتھ ٹیلیفون پر میری بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے بڑی تفصیل سے کورونا وائرس پر تبادلہ خیال کیا جس نے ہمارے تقریباً پور ے کرہ ارض کو لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اس وائرس کے بارے میں بڑی سمجھ بوجھ رکھتا ہے کیونکہ اس نے وبا سے نمٹنے میں خاطرخواہ کامیابی حاصل کی ہے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024