پاکستان کوروناوائرس سے متعلق چینی ڈاکٹروں سے بھرپور استفادہ کرے گا: فردوس عاشق اعوان

اطلاعات و نشریات کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہاہےکہ پاکستان کوروناوائرس کی وبا سے متعلق چینی ڈاکٹروں کے علم، مہارت اور تجربے سے بھرپور استفادہ کرے گا۔انہوں نے آج (جمعہ) ایک ٹویٹ میں کہا کہ چین نے جس نظم و ضبط سے اس وبا پر قابو پایا وہ دنیا کے لئے ایک مثال ہے۔معاون خصوصی نےکہا کہ کوروناوائرس کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے طبی سہولیات ،آلات اور ڈاکٹر بھجوانے پر ہم اپنے عظیم دوست چین کے شکر گزار ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کےلئے تعاون کا معاملہ ہویا کشمیر کے مسئلے پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت ،چین پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترا ہے۔