آر پی او سہیل حبیب تاجک کا دوران لاک ڈاؤن ضلع اٹک کا ہنگامی دورہ
اٹک (نامہ نگار) آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے موجودہ ملکی حالات اور کرونا وباء کے پیش نظر ضلع اٹک کا ہنگامی دورہ کیا۔ آر پی او راولپنڈی نے پولیس چیک پوسٹ جھاری کس،سرچ پارک اٹک خورد انٹری ایگزٹ پکٹس کا وزٹ کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو ان کی اپنی حفاظت کے پیش نظر ایس او پی کے مطابق ماسک،گلوز پہن کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کوہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور انہیں پیار اور محبت سے سمجھا ئیں کہ وہ اپنی نقل و حرکات کو محدود رکھیں اور گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے جاری کر دہ ہدایا ت پر عمل درآمد دکروائیں۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک کا کہنا تھا کہ شہری حکومتی احکامات پر عمل کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کریں تا کہ کرونا کے موذی مرض کو شکست دی جا سکے۔