لاک ڈائون کے باوجودجبر کے عوام ٹولیوں کی شکل میں بازار میں گھو منے لگے
جبر(نامہ نگار)لاک ڈائون ہونے کے باجود اسلام پورہ جبر کے عوام ٹولیوںکی شکل میں بازار میں نظر آ رہے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈائو ن جس میں لوگوں کو سخت تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھر وں میں رہے اس میں ہی بہتری ہے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اپنے گھر میں مقیم رہے لیکن کریانہ سٹور ،سبزی شاپ ،بیکری سٹور اور ہوٹلوں میں خریداری کے علاو ہ بازار میں لوگوں کی غیر ضروری آمد و رفت کا سلسلہ بدستو ر جاری ہے جس میں لوگوں کو با ر بارآگاہی دینے کے باوجود عوام کی طرف سے لاعلمی کا مظاہرہ کسی بڑے خطرے کا موجب بن سکتا ہے ۔دوسری طرف اسلام پورہ جبر میں ماسک اور گلوز سمیت سنٹیزر جیسی بنیادی چیزیں بازار میں نایاب ہو رہی ہیں اس ضمن میں ضروری پیش رفت کی اشد ضرورت ہے ۔