گوجرخان، پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارروائی، دوکانداروں کوموقع پر جرمانے
گوجرخان(نامہ نگار)گوجرخان، پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارروائی، عوام کو لوٹنے والے دوکانداروں کوموقع پر جرمانے،مقررہ نرخوں سے زائد وصول کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں ملے گی عمر شجاع تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی کے مجسٹریٹ عمرشجاع ، انسپکٹر ملک فیض اللہ نے شہر کے مختلف علااقوں کا دورہ کرتے ہوئے حیاتسر روڈ، ریلوے روڈ، مین بازار چوک اور سبزی منڈی کے علاقوںمیں سرکاری ریٹ لسٹ کو نظرانداز کر کے زائد نرخوں پر اشیاء خورد ونوش فروخت کرنے والے آٹھ دوکانداروں کو موقع پرنقد جرمانے کئے۔