اشیاء ضروریہ کی قلت ، صداقت عباسی کی کمشنر ودیگر افسران سے ہنگا می ملاقات
مری(نامہ نگار خصوصی) حلقہ این اے 57 میں خصوصاًاور ضلع راولپنڈی کے دیگر علاقوں میں آٹا اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قلت اوربڑھتی ہوئی قیمتو ں کی شکایات پر ترجمان وفاقی حکومت ،ایم این اے وصدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب پرو فیسر صدا قت عباسی نے کمشنر ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ،ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر سمیت تمام انتظامی افسران سے ہنگامی ملاقات کی اور اشائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو فوری کنٹرول کرنے کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔بعد ازاں پارلیمنٹرین اور تنظیمی عہدیدارں پر مشتمل ایک کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں صداقت علی عباسی کے علاوہ صوبائی وزیر راجہ راشدحفیظ ،مشیر وزیراعلیٰ آ صف مسعوداور دیگر ممبران اسمبلی راولپنڈی چوہد ری عدنان ،چوہدری جاوید کوثر،ملک تیمور،عمر تنو یر بٹ اور تنظیمی عہدیدار وں عارف عباسی ،راجہ محمد علی ،راجہ ماجد اور چوہدری زبیر نے شرکت کی کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑ و لر مظہر بلوچ کو طلب کیا اور ان سے آٹے کی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر وجوہات طلب کیں، کمیٹی نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹو لر کو سخت ہدایات جاری کیں کہ فوری طور پر آٹے کی قلت کو دور کیاجائے اور قیمتوں کو بھی کنڑول کرنے کے فوری اقدامات کئے جائیں اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ تمام ممبران اسمبلی اپنے حلقوں کے حوالے سے اپنی تجاویز دیں اس موقع پر ممبر قو می اسمبلی صداقت علی عباسی نے حلقہ این اے 57 کے حوالے سے 6 رکنی کمیٹی کا اعلان بھی کیا یہ کمیٹی اپنی تحصیل کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرکی وساطت سے انتظامیہ سے رابطے رہیگی اور عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے فی الفور آٹے کی قلت کو دو ر کریگی این اے 57 کی 6 رکنی کمیٹی میں تحصیل مری سے فوکل پرسن طارق عباسی ایڈووکیٹ ،تحصیل کوٹلی ستیاں سے فوکل پرسن عاطف ستی ،تحصیل کہوٹہ سے فوکل پرسن راجہ خورشید ستی ،تحصیل کلر سیداں سے فوکل پرس آصف کیانی اور راجہ آفتاب جنجوعہ اور ساگری سرکل سے فوکل پرسن محمودکیانی شامل ہیں یہ کمیٹی ایم این اے این اے 57 صداقت علی عباسی سے اور انتظامیہ سے رابطے میں رہتے ہوئے آٹے کی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے شکایات دور کریگی اور اشیاء خوردنوش کی فراہمی کو یقینی بنائیگی۔