حضرو میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر تاجر کو 50000روپے جرمانہ
حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کا حضرو تحصیل میں دورہ،ڈی سی اٹک کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر حضرو ملیحہ ایثار اور چیف آفیسر سردارآفتاب خان انفورسمنٹ انسپکٹر قاسم خان، ایم سی اور پولیس کے عملہ کے ہمراہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گھروں کی جانب ڈانڈے اور لاھٹیوں سے بگایا،اے ڈی سی آر اٹک چوہدری عبدلماجد و پاک فوج کے آفسران کا ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر حضرو ملیحہ ایثار صاحبہ اور چیف آفیسر حضرو آفتاب خان،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدلرشید گورنمنٹ کالج حضرو آئیسولیشن وارڈ قرنطینہ کا وزٹ کیا،وزت کا مقصد تمام تر صورتحال کا جائزہ لینا تھا اور أئندہ کا لائحہ عمل طے کرنا تھا،ڈپٹی کمشنر اٹک کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو کی ہدایات پر چیف آفیسر حضرو آفتاب خان کا بمعہ انفورسمنٹ ٹیم کا آئرن سٹور پر چھاپہ سیکشن 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 50000 پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا،اس کے علاوہ ڈی سی اٹک کی ہدایت پر آج سے روزانہ کی بنیاد پر حضرو سٹی میں کلورین سپرے ریسکیوں1122کے عملے کے ذریعے کیاجائے گا،اسسٹنٹ کمشنر حضرو ملیحہ ایثار صاحبہ کی ہدایات پر حضرو شہر میں آٹا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے چیف آفیسر آفتاب خان،تحصیلدار فتح اللہ خان، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ارشاد خان،سلیم خان علیزئی، حاجی ابرار، ابراھیم سیٹھ پر مشتمل 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جہنوں نے حضرو شہر میں تمام تر دوکانداروں کا کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے جو ان دوکا نداروں کو باقاعدہ روزانہ کی بنیاد پر آٹا فراہم کیا جا ئے گا،اسسٹنٹ کمشنر ملیحہ ایثار کی ہدایت پر تحصیل حضرو کی تمام یونین کونسلز کے سیکرٹری صاحبان نے تمام مساجد میں سے کالین اٹھوائی گئی اور ہدایت کی گی۔