سندھ حکومت کی ہدایت پر نماز جمعہ کے آج محدود اجتماعات ہونگے،باجماعت نماز کی ادائیگی پر آئین کے سیکشن 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت سندھ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی تھی،جس کے تحت مساجد میں باجماعت نماز پر پانچ اپریل تک پابندی ہوگی،اس دوران پانچ سے زائد افراد باجماعت نماز ادا نہیں کرسکتے،باجماعت نماز کی ادائیگی پر آئین کے سیکشن ایک سو اٹھاسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ میں لاک ڈاون آج پانچویں روز بھی جاری ہے، لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی جانب سے بے احتیاطی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،صوبائی حکومت کا کہنا ہے اگر شہریوں نے لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہ لیا تو کرفیو بھی نافذ کیا جاسکتا ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار سو بیس ہوگئی ہے،ان میں سے دو سو پینسٹھ مریض سکھر،ایک سو اکتالیس کراچی اور ایک حیدرآباد میں زیرعلاج ہے،جبکہ چودہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں،صحت ہونے والوں مریضوں میں تیرہ کا تعلق کراچی جبکہ ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہےصوبے میں اب تک کورونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024