مکرمی : یادوہی آتا ہے جس نے قوم وملک کے مفاد میں کام کیا ہو۔ ڈاکٹر مجید نظامی صاحب سچے اور کھرے پاکستانی تھے انہوں نے ملکی سالمیت اور قومی ترقی کے لئے اپنی زندگی کو وقف کیا ہوا تھا ۔ وہ ہمشہ فرماتے تھے کہ بھارت کا برہمن طاقت کی زبان سمجھتا ہے 5 اگست 2019 کو انڈیا نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت آرٹیکل 370 اور 35A کے زریعے ختم کردی تو میرا فوراً خیال ڈاکٹر مجید نظامی کی طرف آگیاکہ کاش وہ ہمارے درمیان موجود ہوتے تو حکمرانوں پر خوب گرجتے ۔ پھر25 اگست کو یہ بری خبر پڑھی کہ جموں سیکرٹریٹ کی عمارت پر کشمیر کا جھنڈا اتار کرترنگا لہرا دیا گیا اس روز بھی نظامی صاحب بہت یاد آئے ۔ میں نوائے وقت کے محبان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ گاہے گاہے حکومت کو حکمت عملی طے کر نے کے لئے گائید لائن دیں تاکہ کشمیر کا کوئی مثبت حل نکل آئے کیونکہ میڈیا کی آواز موثر قوت رکھتی ہے
( قاضی الطاف حسین ،گوجرخان 0332-2135921 (
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024