مکرمی : سنی علماکونسل پاکستان کے چیئرمین علامہ نزاکت حسین گولڑوی اور وائس چیئرمین پیر سیدخلیل الرحٰمن بخاری ،مفتی سید حمداللہ شاہ بخاری علامہ مفتی غلام حسین صاحب چشتی گولڑوی ،علامہ پروفیسر ڈاکٹر ظفراقبال جلالی اورپرفیسر ڈاکٹر جی اے حق چشتی سمیت سنی علماکونسل پاکستان کے جید علماء ومفتیان نے متفقہ فتویٰ دیا کہ کرونا وائرس سمیت پر قسم کی وباء اور اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوئے ابتلاء پر مقدس مقامات میں اللہ تعالیٰ کی عبادت خلوص دل سے توبہ سے ہی اس کاعلاج ہے۔سورۃ بقرہ میں اللہ کریم نے فرمایا جب کوئی تم پر مصیبت آئے تو نماز اور صبر سے اللہ کی مدد مانگو۔نبی پاکؐنے فرمایا جب کوئی وبائی مرض پھلیے تو جہاں ہووہیں رکے ۔ کرونا وائرس یاکسی اور وائرس کے پھیلنے پرموت کا خوف پرگزمومن کے دل میںنہیں ہوتا جواحتیاطی تدابیر غیرشرعی ہو اس کو ترک کیا جائے ہم بحیثیت مسلمان کے اللہ سے ڈریں اور اللہ سے معافی مانگیں اور اجتماعی عبادات و اجتماعی توبہ کااہتمام کیا جائے ۔مساجد جن کے بارے میں قرآن پاک نے کہا کہ مساجد میں کثرت سے اللہ ذکر ہوتا ہے اللہ ہم سے راضی ہوکر توبہ قبول فرمائے آمین۔ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ تعلیمی اداروں اور مذہبی اجتماعات سے پابندیاں اٹھائیں۔
( ترجمان سنی علماء کونسل، نجم المساجد اسلام آباد 03334238848 (
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024