مکرمی : پھل کی مکھیاں پھلوں اور سبزیوں کو نقصان پہنچاتی ہیں جس کی وجہ سے پیداوار میں 90فیصدتک کمی ہو جاتی ہے۔ اوریئنٹل مکھی آم، سنگترہ، مالٹا، گریپ فروٹ، چکوترہ،لیموں، سیب، خوبانی، انار، کیلا، آلوبخارا، جاپانی پھل اورامرودکو نقصا ن پہنچا تی ہے۔مادہ مکھی4سے 31 تک انڈے دیتی ہے ان انڈوں میں سے موسم گر ما میں2سے 4 دن اور موسم سرما میں4 سے8 دن میں بچے نکل آتے ہیںجو کہ گر میوں میں5سے19اور سردیوں میں9سے 20دن میںکویا کی شکل اختیار کر لیتے ہیں ان کویوں میں سے گر میوں میں 2سے4 دن اور سردیوں میں12سے30 دن میں پر دار مکھیاںنکل آتی ہیں۔آڑو کی مکھی آڑو،آم،امرود،آلو بخا را ،شہتو ت ،انار،بیر، کنو،سنگترہ،مالٹا اورچکوترہ کے پھل کو زیا دہ نقصا ن پہنچا تی ہے۔مادہ مکھی 44سے55 تک انڈے دیتی ہے جن میں سے گرمیوں میں7 اور سردیوں میں 8 سے 9دن میں بچے نکل آتے ہیں جوکہ گرمیوں میں 7دن اور سردیوں میں 13 سے 22دن میں کویا کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔کویوں سے گر میوں میں8دن میں اور سردیوں میں 20 سے 44دن میں پر دار مکھیا ں نکل آتی ہیں۔ خربوزہ کی مکھی خربوزہ، ککڑی، تر بوز،پیٹھا کدو، کھیرا ، کریلا اور انجیر کے پھل پر بھی حملہ کر تی ہے۔ مادہ مکھی 54سے 83 تک انڈے دیتی ہے۔ جن میں سے گرمیوں میں 6سے 12 اور سر دیوں میں 6سے 11دن میں بچے نکل آتے ہیںاوریہ بچے گرمیوں میں6 سے 12 اور سردیوں میں 15سے 28 دن میں کوئے کی شکل اختیا ر کر لیتے ہیں۔ کویوں میں سے گر میوں میں 7سے 11دن اور سردیوں میں 27 سے52 دن میں پر دار مکھیاں نکل آتی ہیں۔پردار مکھیاں 27 سے 52 دن تک زندہ رہتی ہیں۔بیر کی مکھی خو درو اور ہر قسم کے کاشتہ بیری کے درختوں کو نقصان پہنچا تی ہے۔مکھی کے انڈے ، سنڈ یا ں اور کوئے با لتر تیب 4,10سے 9اور 8سے 12دن میں اپنی نشوو نما کر لیتے ہیں۔اس طرح بیر کی مکھی کا دورانِ زندگی 31سے36 دن میں مکمل ہوتا ہے۔ ( ترجمان :نظامت زرعی اطلاعات پنجاب راولپنڈی )
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024