Waqt News
Thursday | January 21, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • ہمیں متحد ہونا ہوگا، مخالفین کا احترام کرتا ہوں، یہی جمہوریت ہے, نسلی تعصب دوبارہ سر نہیں‌ اٹھائے گا، ہمیں‌ مل کر کرونا سے لڑنا ہے: ...
  • جب ڈاکو ملک کی سربراہی کرتے ہیں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا،میں این آر او نہیں دوں گا: وزیراعظم
  • کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں
  • نومنتخب امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں: وزیر اعظم عمران خان
  • جوبائیڈن نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جمعۃ المبارک‘ 2 ؍ شعبان 1441ھ‘ 27 مارچ 2020ء

Mar 27, 2020 2:52 AM, March 27, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جمعۃ المبارک‘ 2 ؍ شعبان 1441ھ‘ 27 مارچ 2020ء

متاثرین کرونا کی عجیب فرمائشیں کھیلنے کے لئے لڈو‘ تاش اور ویڈیو گیمز مانگنے لگے

ہم لوگ نجانے کس مٹی کے بنے ہیں۔ گرچہ مبتلائے رنج ہیں۔ مشکلات کا شکار ہونے کے باوجود بھی ہمارے ناز و نخروں میں کمی نہیں آئی۔ اب ان مریضوں کو ہی دیکھ لیں جو مبتلائے کرونا ہیں۔ اب بجائے اس کے کہ وہ قرنطینہ میں یا آئسولیشن وارڈز میں موجود ہیں یہاں بھی وہ خدا کو یاد کرنے اسکی رحمت کو پکارنے کی بجائے۔ اپنی تفریح طبع کے لئے فارغ وقت گزارنے کے لیے انتظامیہ سے دعاؤں کی کتابیں منگوانے کی بجائے لڈو، تاش، ویڈیو جیسے شیطانی مصروفیات کی فرمائشیں کر رہے ہیں۔ یہ وہ آزمائش ہوتی ہے جس میں بندہ خدا کو یاد کرتا ہے۔ اسکی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ خلوص دل سے توبہ کرتا ہے اپنے گناہوں پر نادم ہوتا ہے۔ مگر ہمارے یہ مبتلائے کرونا بڑے دل گردے والے ہیں کہ انہیں خوف خدا ہی نہیں۔ ابھی لغویات میں مصروف رہنا چاہتے ہیں۔ یہ لہو ولہب ساری زندگی جاری رہتا ہے۔ مگر وہ انسان ہی کیا جسے خوشی اور غم میں خدا یاد نہ رہے۔ ابھی وقت ہے زندوں کو بھی اور مریضوں کو بھی اپنے رب سے رجوع کرنا چاہیے تا کہ اس مشکل وقت سے جلد از جلد نجات ملے۔ ورنہ یاد رکھیں…؎

 اشیاء کی من مانی قیمتیں وصول کرنیوالے ہمدردی کے مستحق نہیں:کمشنر 

دائم آباد رہے گی دنیا

ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہو گا

اسلیے اپنے ہونے کی قدر کریں اور اپنی صحت و سلامتی کے لیے ہر وقت دعا گو رہیں۔

٭…٭…٭

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس بھی کرونا کا شکار ہو گئے۔

اب اس میں کوئی شک نہیں رہ جاتا کہ کرونا وائرس عذاب الہٰی کا وہ چابک ہے۔ جو بلا تفریق سب پر برس رہا ہے۔ سب کی چمڑی ادھیڑ رہا ہے۔ عام لوگوں کا ذکر کیا کریں۔ ان کے پاس تو عام نزلہ و بخار سے بچاؤ کے لیے کوئی بندوبست نہیں ہوتا۔ وہ بخار و نزلہ کا علاج ڈسپرین سے کرتے ہیں۔ زیادہ طبیعت خراب ہوئی تو قہوہ پی لیا۔ آخری مرحلے میں ہسپتال سے یا نیم حکیم سستے قسم کے ڈاکٹروں سے رجوع کرتے ہیں۔ وہ اگر کرونا کا شکار ہوں تو زیادہ تعجب نہیں ہوتا۔ تعجب تب ہوتا ہے جب نہایت محتاط زندگی بسر کرنے والوں کو جنہیں ہر طرح کی طبی سہولتیں اور وسائل مہیا ہوتے ہیں۔ جن کے اردگرد کا ماحول اور طرز زندگی نہایت صاف و شفاف اور طبی لحاظ سے محفوظ ہوتا ہے۔ جب وہ بھی کرونا کا شکار ہوں تو پتہ چلتا ہے کہ سب انسان بلاتفریق مذہب وملت ایک ہیں۔

سالانہ  ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں:ڈی سی حافظ آباد

وبائیں‘ بلائیں اور آفات ان سب پر یکساں طریقے سے حملہ آور ہوتی ہیں۔ اب برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس جیسا صاف شفاف بہترین محفوظ طرز زندگی خوراک لباس اور رہن سہن کس کا ہو سکتا ہے۔ مگر دیکھ لیں تمام تر حفاظتی انتظامات و اقدامات کے باوجود وہ بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ حالانکہ ملکہ برطانیہ کا سارا خاندان اس وقت محفوظ ترین قرنطینہ میں ہے۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا کی نظر میں سب برابر ہیں جب اس کی پکڑ ہوتی ہے تو پھر کوئی بچ نہیں سکتا۔

سپین میں 500 سال بعد اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں

 عمر ان خا ن لٹیروں کے احتساب کیلئے پرعزم ہیں: شکیلہ سلیم رانا

سپین خون مسلم کا امین۔ مسلمانوں کے عہد رفتہ کی عظمت شان وشوکت اور جبروت کا وہ درخشاں نشان ہے۔ جسے مٹانے کی تمام تر کوششوں کے باوجود قرطبہ رشبیلا اور غرناطہ جیسے شہرہ آفاق آثار و صفادیہ مسلمانوں کی اس خطہ ارض سے محبت کی گواہی دے دہے ہیں۔ طارق بن زیادہ کے ہاتھوں فتح ہونے کے بعد اس اجڈ ملک کو مسلمان بادشاہوں نے حقیقت میں ملک خداداد بنا دیا تھا۔آج بھی سپین میں قدم قدم بکھرے مسلمان سلاطین کے بنائے محلات، بازار، باغات، عرب طرز تعمیر گواہی دے رہا ہے کہ یہ ملک کبھی مسلمانوں کا عروس البلاد تھا۔ پھر وقت نے پلٹا کھایا یہ دوبارہ عیسائی سلطنت بنا تو انہوں نے سپین سے مسلمانوں اور انکے تمام نشانیوں کا صفایا کر دیا۔الحمراء کا محل، مسجد قرطبہ سمیت تمام مساجد گرجوں میں بد ل گئیں۔ اذان پر پابندی لگا دی گئی۔ مگر آج کرونا کی تباہ کاریوں سے متاثرہ ممالک میں سپین سر فہرست ہے۔ وہاں آباد مسلمانوں نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر بالکونیوں سے نکل کر اس وبا سے نجات کے لیے جب اذانیں دیں تو سپین میں 500 برس پہلے والا منظر نظر آنے لگا۔ سپین کے شہرایک بار پھر اللہ ذوالجلال و الکرام کی واحدانیت اور نبی کریمؐ کی رسالت کی گواہی سے گونج اٹھے۔ آج سرزمین سپین کے سینے پر ایک بار پھر وہی صدائے حق گونج رہی ہے جس نے صدیوں پہلے اس کے مقدر کا ستارہ چمکا کر اسے دنیا کا تاج بنا دیا تھا۔

گوجرانوالہ:   بازاروں ،دکانوں پرمضر صحت اشیا ء کا دھندا دھڑلے سے جاری

٭…٭…٭

کرونا کے باعث معددم ہوتا معاشرتی نظام پھر جگہ بنانے لگا

دور جدید میں نت نئے ذرائع ابلاغ ،مواصلاتی نظام اور آلات رابطہ کی بدولت انسان کی سماجی سرگرمیاں محدود سے محدود ہو گئی تھیں۔ باہمی میل جول، گفتگو، ملاقاتیں کچھ اس طرح سمٹ گئی تھیں کہ ایک چھت کے تلے رہنے والے بھی تقریباً تقریباً ایک دوسرے سے اجنبی ہونے لگے تھے۔ پہلے ریڈیو اور ٹی وی تھا تو سب خاندا ن والے اسکے اردگرد جمع ہو جاتے پروگرام دیکھتے اظہار خیال کرتے۔ پھر وی سی آر آیا تو جلوت کی جگہ خلوت نے لے لی۔ پھر اس کے بعد چل سوچل کیبل آیا، نیٹ آیا، موبائل آیا، لیپ ٹاپ آیا تو انسان جو سماجی جانور تھا وہ تنہا پسند حیوان بن گیا۔ جسے دیکھو ہاتھ میں موبائل تھامے اپنی دنیا بسائے اس میں مگن نظر آنے لگا۔ لوگ ایک دوسرے سے اجنبی بن گئے۔ ماہرین نفسیات تک چیخ اٹھے کہ یہ خطرناک طرز زندگی انسان کو تباہ کر دے گا مگر سنتا ہی کون تھا۔ اب اچانک کرونا نے ایسا سر اٹھایا کہ باہر نکلنا بند ہو گیا۔ آمدورفت کے ذرائع بند ہو گئے۔ گھروں سے نکلنا تک محال ہو گیا تو گھر کے بچھڑے لوگ ایک چھت تلے یکجا ہونے کی وجہ سے ایک بارپھر مل جل کر بیٹھ رہے ہیں۔ باہمی گفتگو کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے۔ باہمی رابطے بڑھ رہے ہیں۔ یوں ایک بار پھر معاشرتی زندگی میں وہی چہل پہل نظر آ رہی ہے۔ جو کبھی پہلے نظر آتی تھی۔ لوگ فون پر رشتہ داروں اور دوستوں سے باتیں کرنے لگے ہیں۔ جن کی آواز سننے کو کان ترس رہے تھے اب وہ بھی گھنٹوں بک بک کرتے ہیں اور لوگ سن کر لطف لیتے ہیں۔

 عمران خان کی حکمت عملی سے اپوزیشن کے خواب چکنا چور ہو گئے:  ارقم خان
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

    Jan 15, 2021
متعلقہ خبریں
  • مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار پر پابندی،پاکستان بھراورآزاد ...

    Aug 24, 2019 | 20:11
  • فیصلہ کن لانگ مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا، رانا ثنا ...

    Jan 02, 2021 | 11:06
  • اپوزیشن سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لے گی ، لانگ نہیں لونگ مارچ ...

    Dec 28, 2020 | 16:11
  • متحدہ عرب امارات نے مارچ میں ختم ہونے والے اقاموں میں دسمبر ...

    Apr 14, 2020 | 11:13
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ہمیں متحد ہونا ہوگا، مخالفین کا احترام کرتا ہوں، یہی ...

    Jan 20, 2021 | 23:43
  • جب ڈاکو ملک کی سربراہی کرتے ہیں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا،میں ...

    Jan 20, 2021 | 23:29
  • کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بن گئیں

    Jan 20, 2021 | 22:59
  • نومنتخب امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں: وزیر ...

    Jan 20, 2021 | 22:47
  • جوبائیڈن نے امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

    Jan 20, 2021 | 22:25
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ذوالقرنین خان کی برطرفی بے معنی!!!!!

    Jan 20, 2021
  • ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

    Jan 20, 2021
  • باجوہ ڈاکٹرائن کی بڑی کامیابی، افواجِ پاکستان ...

    Jan 19, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • رونا ہے کیوں برپا، چینی ساٹھ روپے لیکن کیسے اور ...

    Jan 18, 2021
  • 1

    دنیا بھارت کو مودی کی بدمعاش ریاست بننے سے بزور روکے

  • 2

    براڈ شیٹ معاملہ ، شفاف تحقیقات کی ضرورت 

  • 3

    ہر شہری  کو صاف پانی کی فراہمی  حکومت کی ذمہ داری 

  • 4

    پاک فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے‘ ٹاپ ٹین میں شامل ہونا قوم ...

  • 5

    احتجاج جمہوری حق ہے لیکن …

  • 1

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    پیر  ‘  4؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  18؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    اتوار  ‘  3؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  17؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    ہفتہ ‘  2؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  16؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • نواز کھوکھر،تاجی کھوکھر اور مصطفی کھوکھر 

    Jan 20, 2021
  • فارن فنڈنگ کیس کے سیاسی اثرات

    Jan 20, 2021
  • وقت کے فرعونوں سے ایک ہی سوال

    Jan 20, 2021
  • دنیا کے بدلتے حالات اور ہم ۔۔۔!!   

    Jan 20, 2021
  • پی آئی اے،1955 تا 2021ء 

    Jan 20, 2021
  • قوم کو ایک قائد چاہیے

    Jan 20, 2021
  • ملکی اور عالمی نظام

    Jan 20, 2021
  • ’’شاعری بھی کام ہے آتش مربع ساز کا‘‘

    Jan 20, 2021
  • مہنگائی …!حکومت ، اپوزیشن اور چودھری برادران 

    Jan 20, 2021
  • خطہ پوٹھوہار کی مثالی شخصیت ملک وزیرمحمد

    Jan 20, 2021
  • 1

    بخل سے بچیں‘ ضرورت مندوں کا خیال رکھیں

  • 2

    گوجرانوالہ جوڈیشل کالونی میں انڈر پاس یا فلائی اوور تعمیر کیا جائے 

  • 3

    کیسی جمہوریت؟

  • 4

    موٹروے حکام کی توجہ کیلئے

  • 5

    وفا قی وزیر دا خلہ لا پتہ لخت جگر کی تلا ش میں مد د دیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    جذبہء محبت

  • 2

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 3

    صبر 

  • 4

    خدادادقوت

  • 5

    طیب وطاہر وجود

  • 1

    ثقافت

  • 2

    دنیا 

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اعتبار

  • 5

    واشگاف الفاظ

  • 1

    انقلاب

  • 2

    اسلام 

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    پیغام

  • 5

    ارمغانِ حجاز

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    ندیم افضل چن کسانوں کو منظم کریں

  • 3

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 4

    براڈ شیٹ جھوٹ اور لالچ 

  • 5

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

     پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا تجربہ کیا جو سطح سے سطح تک ہر ...

  • 2

    الٹے ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے: شہباز شریف

  • 3

    پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس:الیکشن کمیشن نے فیصلے میں تاخیرکی وجوہات بتا دیں

  • 4

    وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر حادثے پر افسوس کااظہار

  • 5

    پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری مشق امن کے سلسلے کی ساتویں مشق ’امن ‘کا انعقاد

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group