برطانوی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے نائب مشیر کرسچین ٹرنر کی بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

برطانیہ نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔اس بات کا اظہار برطانوی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے نائب مشیر کرسچین ٹرنر نے بدھ کے روز راولپنڈی جنرل ہیڈکوارٹرز میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں کیا۔دونوں شخصیات سے دوطرفہ سکیورٹی تعاون، مجموعی علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔