لاہورمیں دوچورایک سٹور سے سواکروڑ سے زائد روپے لوٹ کر چلتے بنے

Mar 27, 2018 | 21:57

لاہور کے تھانہ چوہنگ کی حدود میں ایک سٹور میں چوری کی بڑی واردات میں دو نقاب پوش چور تجوری سے ایک کروڑ اکتیس لاکھ روپے کا صفایا کر گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وقت نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج کے مطابق پینٹ شرٹ میں ملبوس دو نقاب پوش چور سٹور میں داخل ہوئے۔ چوروں نے واردات کے بعد شواہد ختم کرنے اور شناخت سے بچنے کے لیے سٹور میں لگے کیمروں پر سپرے چھڑک دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کو سٹور کے مختلف کمروں کی تلاشی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ نقاب پوش چور پیسے والی تجوری کو توڑ کر ایک کروڑ اکتیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ شہری کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں