پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے دن منگل کو بھی کاروبار حصص میں مندی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی سطح پر ہی بند ہوا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے مزید 12ارب روپے ڈوب گئے.مارکیٹ منگل کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اتار چڑھائو کا شکار رہی ، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 45308پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا مگر منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو نے مارکیٹ کو منفی زون کی جانب دھکیل دیا جس کی وجہ سے انڈیکس 44936پوائنٹس کی پست ترین سطح تک گر گیا تھا بعد ازاں انڈیکس 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا مگر انڈیکس منفی زون میں ہی بند ہوا ۔منگل کومارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 79.39پوائنٹس کمی سے45004.19پوائنٹس ہو گیا۔ کے ایس ای30انڈیکس 102.04پوائنٹس کی کمی سے 22526.69 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32310.57پوائنٹس سے گھٹ کر 32267.30پوائنٹس ہو گیا ۔ منگل کو مجموعی طور پر 378کمپنیوں کا کاروبا رہوا جس میں سے 163کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،190میں کمی اور 25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ شیئرز مارکیٹ میںمنگل کو 23کروڑ55لاکھ 87ہزارسے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 18کروڑ79لاکھ 27ہزارسے زائد حصص کا کاروبار ہوا تھا ۔کاروبارمیں مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 12ارب58کروڑ17لاکھ 18ہزار 616روپے کی کمی سے 92 کھرب45ارب34کروڑ42لاکھ 55ہزار920روپے رہ گیا ۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 3کروڑ2لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ60لاکھ ،اینگرو پولیمر 98لاکھ43ہزار ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 95لاکھ95ہزار اور فیصل بینک 91لاکھ9ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت45.00روپے کے اضافے سے2736.80روپے ہو گئی اسی طرح شیزان انٹر نیشنل کے حصص کی قیمت19.01روپے کے اضافے سے549.00روپے ہو گئی جبکہ فلپ مورس پاک اورماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب40.37روپے اور27.23روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر2710.00روپے او ر ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت کم ہو کر1452.14روپے پر آ گئی ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024