کراچی : کراچی میں بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کو ایئرپورٹ پر کورنگی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ملزم کو پولیس نے انٹرپول کے ذریعے ملائشیا سے گرفتار کیا تھا۔رئیس مما کورنگی میں ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج تھا۔کراچی کے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کو کراچی ایئرپورٹ پر کورنگی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کو انٹر پول نے ملائیشیا سے گرفتار کیا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ رئیس مما کورنگی میں ایم کیو ایم کا سابق سیکٹر انچارج تھا اور ملزم قتل، بھتہ خوری اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ کورنگی پولیس نے ملزم کو اپنی تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024