ڈی جی نیب راولپنڈی جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات سنیں گے
اسلام آباد(نا مہ نگار)ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات جمعرات 29مارچ کو سہ پہر2بجے تا 4بجے تک سنیں گے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی ہدایت پر انہوں نے ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات راولپنڈی بیورو کے دفتر میں خود سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات نیب ہیڈکوارٹرز میں خود سننے کافیصلہ کیا بلکہ نیب کے تمام ریجنل بیوروز میں متعلقہ ڈی جی کو بھی اس پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔