ڈاکٹر عمران زیب نے وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (اے پی پی) سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے آفیسرڈاکٹر عمران زیب نے وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22کے آفیسرڈاکٹر عمران زیب کو وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس میں سیکرٹری تعینات کیا تھا ۔پیر کو انہوں نے باقاعدہ چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔