کسی ڈسٹری بیوشن کمپنی کو لوڈ مینجمنٹ کی ہدایت جاری نہیں کی گئی،ترجمان
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ترجمان نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ پیر کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے نہ تو لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور نہ ہی کسی ڈسٹری بیوشن کمپنی کو لوڈ مینجمنٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ این ٹی ڈی سی اور نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے پاس وافر بجلی موجود ہے۔