فقیر کالو نی باکسنگ کلب نے بے نظیر بھٹو شہید باکسنگ ٹورنا منٹ جیت لیا
رپورٹر)فقیر کالو نی باکسنگ کلب نے آل کراچی بے نظیر بھٹو شہید باکسنگ ٹورنا منٹ کا میلا لو ٹ لیا ۔ پاک نیشنل کلب نے دوسری پو زیشن حاصل کی 42 کلو گرام کی ماریہ کو ٹور نا منٹ کا بہترین باکسر قرار دیا گیا۔استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم میں تین روزہ ٹور نا منٹ کے مقا بلوں میںکرا چی کے 6 اضلاح جنوبی ، غربی ،مشرقی ،وسطی ،ملیر اور کورنگی کے کلبوں کے مرد اور خواتین باکسر ز نے حصہّ لیا ۔ پاکستان پیپلز پا ر ٹی کے سینئر رہنما سینیٹر محمد یوسف بلو چ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے انعامات تقسیم کئے۔ محمد یوسف بلوچ نے کہا کہ لیا ری کو اسپورٹس اور تعلیم کی ضرورت ہے بچوں کو اس کھیل کت ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کر کے بین الاقوامی سطح پر خود اعتمادی پیدا ہو گی انھوں نے کہا کہ مستقبل میں ہمارے باکسرز انٹر نیشنل مقابلوں میں حصّہ لے کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ لیاری میں کھیلوں کی سر پر ستی جاری رکھیں گے۔ انھو ں نے فائنل مقابلوں میں کا میا بی حاصل کر نے والے باکسروں کو تین ہزار اور رنر اپ کو دو ہزار روپے نقد انعام دیا ،ریفریز اور ججز کو 15،15سو روپے بھی نقد دئیے جبکہ پشاور میں منعقدہ بین الصو با ئی گیمز میں شرکت کر نے والی با کسنگ ٹیم کے گو لڈ میڈل حاصل کرنے والی رضیہ با نو کو پا نچ ہزار روپے جبکہ سلور میڈل حسنہ با نو اور سارہ بلوچ کو تین ،تین ہزار روپے نقد انعام بھی دیاگرلز فائنل میں ما ریہ نے رابعہ کو مسکان نے گوہر تاج کو عالیہ نے کائنات کو اور مہوش نے مریم کو ہرا دیا جونیئر بوائز فا ئنل میں تا بش نے گلزار کو شیراز نے نبیل کو بلال نے منیر کچھی اور ہمدان نے عثمان کوشکت سے دو چار کر دیا ،یوتھ کے فائنل مقا بلو ں میں بلا ل نے نصیر حفیظ ، نجات خان نے محمد اسما عیل ،عار ف نے محمد فہد ،محمد یو نس نے شاہد خان ، اویس نے سر تا ج گل اور قیصر قلندر نے رفیع اللہ کو ہرا دیا ۔