دورہ ویسٹ انڈیز ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے میچز یکم ،2اور 3اپریل کو نیشنل کر کٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے، سیریز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے، تمام انکلوژرز کے ٹکٹ نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پر جاکر بکنگ کرائی جاسکتی ہے،کم سے کم جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 500روپے اور وی آئی پی ٹکٹ6ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔کراچی میں آخری مرتبہ فروری2009میں پاکستان اور سری لنکاکے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اوورز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا جس کا آغاز یکم اپریل سے ہورہا ہے۔ سیریز کے لئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ شروع ہوگئی ہے اور تمام انکلوژرز کے ٹکٹ نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پر جاکر بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ کراچی میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پی سی بی کی جانب سے ٹکٹ سستا کیا گیا ہے اور کم سے کم جنرل انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار کے بجائے 500 روپے اور وی آئی پی ٹکٹ 12 ہزار کے بجائے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے 8 ہزار روپے میں ملنے والا ٹکٹ 4 ہزار اور 4 ہزار روپے میں دستیاب ٹکٹ 2 ہزار روپے میں ملے گا۔اس سے قبل لاہور اور کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچز کے ٹکٹس ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار میں فروخت کیے گئے تھے۔