چرس، شراب،اسلحہ، روند برآمد،11ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے11ملزمان کو گرفتار کر لیاتھانہ کینٹ پولیس نے شہزاد کو غل غپاڑہ کرتے ہوئے ، تھانہ جاتلی پولیس نے اویس سے1250گرام چرس،تھانہ گوجرخان پولیس نے قاسم سے 06لیٹرکھلی شراب ، عبدالرحمان سے 6لیٹرکھلی شراب ،تھانہ جاتلی پولیس نے عمران سے4لیٹرکھلی شراب ، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے سجاد سے رائفل 12بور،تھانہ صدر واہ پولیس نے اعجاز سے پستول30بور معہ2روند،فیضان سے پستول30بور معہ3روند ،جبکہ تھانہ آر اے بازار پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر اسد،فسیر اور رفاقت کوقابو کرلیا ۔