راولپنڈی میں غیرقانونی تعمیرات‘ شہری زندگی مفلوج ہو گئی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات سے شہری زندگی مفلوج ہوگئی رہائشی آبادیوں کے ہر گلی محلے میں کثیر منزلہ پلازوں ، مارکیٹوں ،دکانوں اور مکانوں کی دھڑا دھڑ تعمیرات سے شہریوں کا گذرنا بھی محال ہوگیا مری روڈ ، صادق آباد ، پیر ودھائی ، ڈھوک حسو ، ڈھوک منگٹال ، ہزارہ کالونی ، باغ سرداراں ، عید گاہ روڈ ، اصغر مال ، چاہ سلطان ، ڈھوک کھبہ ، ٹیپو روڈ ، ڈھوک الہیٰ بخش ، راول روڈ ، سیٹلائٹ ٹائون ، نیو کٹاریاں سکستھ روڈ ، سیونتھ روڈ ، نیو ملپور ، ڈبل روڈ ، پنڈورہ ، ورکشاپی محلہ ،گنجمنڈی ، ڈھوک رتہ سمیت شہرکے میں اور اندرونی علاقوں میں اس نوعیت کی تعمیرات کی بھرمار ہے آر ڈی اے کی شہر میں تعمیرات کے حوالے سے کوئی کمانڈ نہیں جبکہ بلدیہ راولپنڈی کی عدم توجہی سے بھی غیر قانونی اور بغیر نقشہ تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے مری روڈ پر بنے غیر قانونی پلازوں کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن کا درج کیا گیا مقدمہ بھی سرد خانے میں چلا گیا شہر کی پارکنگ پر بھی دن بھر شہریوں کو گاڑی کھڑی کرنے کی بھی سہولت نہیں ملتی جگہ جگہ تعمیراتی ملبہ پڑے ہوئے ہیں شہر میں بلڈنگ میٹریل سے ٹریکٹر ٹرالیوں ،بجری ریت کی اندرونی گلیوں میں گدھوں کی بھرمار ہے شہر میں پرانی اور تاریخی عمارتیں بھی نئی تعمیرات کے نام پر تیزی سے گرائی جا رہی ہیں ۔