سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی اشتہاری مہم سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدام
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آر ڈی اے نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کی اشتہاری مہم میں اداکاروں اور کھلاڑیوں کے شامل ہونے اور ان سوسائٹیوں میں اپنے لئے پلاٹ یا گھر بک کرانے کے بیانات کا نوٹس لینے کیلئے پولیس ، ڈی جی پیمرا اور سٹیٹ بینک کو مکتوب ارسال کردئے ہیں اس اقدام کا مقصد اس مہم سے سادہ لوح شہریوں کو لٹنے سے بچانا ہے اشتہاری مہم میں یہ باور کیا جاتا ہے کہ ان سوسائٹیوں میں گیس ، بجلی ، پانی کی سہولتیں مل چکی ہیں متعلقہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان سوسائٹیوں میں اپنی سروس نہ دیں ۔