دوموٹر سائیکل سوار ڈاکومیاں بیوی سے گن پوائنٹ پر 34 ہزار روپے، طلائی زیورات ، چھین کر فرار
راولپنڈی۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھا نہ صا دق کو امتیاز احمدنے بتایا کہ مدعی اپنی بیوی کے ہمراہ گھر کے قریب جا رہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ہمیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور ہم سے34 ہزار روپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، چھین کر فرار ہوگئے تھا نہ سو ل لائن کوطارق محمودنے بتا یا کہ میرے گھرکے تالے توڑکر ایک لاکھ روپے مالیتی انعامی بانڈز ، طلائی زیورات اورتین گھڑیاں چوری کرلی گئیں تھا نہ کینٹ کو جہاں زیب اشتیاق نے بتایا کہ مدعی کی کرولا کارچوری ہوگئی تھا نہ سٹی کو عمر جان نے بتایا کہ فوارہ چوک میں مدعی کے بیٹے کی دکان سے 10لاکھ روپے کی نقدی ،چار کارٹن موبائل فون ، ، جیکٹیں ، جرسیاں اور بیگ مالیتی 50 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے تھا نہ پیر ودھا ئی کو خادم حسین نے بتا یا کہ چار نوجوان ڈاکوئوں نے مجھے روک کر مجھ سے ساڑھے تین ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون ، شناختی کارڈ چھین لئیتھانہ کوہسار کو باصل فاروقی نے بتایا کہ سیکٹر ایف سیون تھری میں میرے گھر سے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی ، لیپ ٹاپ چوری ہوگئے تھانہ آئی نائن کو ادریس نے بتایا کہ نمل یونیورسٹی کی پارکنگ سے میرا ہنڈا موٹر سائیکل نمبرRIK - 9996 چوری ہوگیا تھانہ کورال کو فہد محمود نے بتایا کہ علی پور میں مدعی کے گھر کے باہر سے ہنڈا موٹر سائیکل نمبرAEN - 090 چوری ہوگیا تھانہ سبزی منڈی کو زین علی نے بتایا کہ سیکٹر آئی ٹین ٹو میں میں نے گھر کے باہر موٹر سائیکل نمبرARP - 779 چوری ہوگیا ۔