فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں ملزم عبدالوہاب پر فرد جرم عائد، استغاثہ کی شہادت طلب
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے فورتھ شیڈول کے ملزم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ،بارود برآمدگی،پولیس مقابلہ سمیت دیگر مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ۔پیر کو عدالت نے تھانہ بسال کے فورتھ شیڈول کے مقد مہ میں ملزم عبدالوہاب پر فرد جرم عائد کر تے ہوئے 9 اپریل کو استغاثہ کی شہادت طلب کر لی،ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم احمد رضوان کیخلاف سماعت 31مارچ،بارودی مواد کیس میں ملزم افتخار کیخلاف سماعت 31مارچ،پولیس مقابلہ کیس میں ملزم سمیع اللہ کیخلاف سماعت 31مارچ،بارودی مواد برآمدگی کیس میں ملزم شوکر نواز کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت تیس مارچ جبکہ تھانہ گنجمنڈی کے پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں ملزمان سعید بٹ وغیرہ کیخلاف سماعت بھی تیس مارچ تک ملتوی کردی ۔