آئی جی جیلخانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کا دورہ اڈیالہ جیل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی جیلخانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے پیر کے روز اڈیالہ جیل کی انسپکشن کی آئی جی جیلخانہ جات نے اندرون جیل ، خواتین وارڈ ، نوعمر وارڈ ، کچن ا سیران ، جیل فیکٹری ، حوالاتی و قیدی بارکس ، سزائے موت سرکل ، جیل ہسپتال ، ٹویٹا سینٹر اور ہائی سیکیورٹی برکس کا معائنہ کیا انہوں نے قیدیوں کے مسائل بھی سنے جن کی داد رسی کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے گئے آئی جی نے ایک قیدی کو اس کی درخواست پر فوری طور پر جہلم جیل منتقل کرنے کا حکم دیا آئی جی نے قیدیوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں ہنر سکھانے کیلئے جاری کورسز کا بھی جائزہ لیا اور جیل سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل نے انہیں اس بارے میں بریفنگ بھی دی آئی جی جیل کے تمام ریکارڈ کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیاآئی جی نے کچن اسیران ، خواتین اسیران اور نوعمر وارڈ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ کا بھی افتتاح کیا آئی جی نے قیدیوں کی تفریح کیلئے باسکٹ بال ، اور بیڈ منٹن گرائونڈ کا بھی افتتاح کیاآئی جی نے جیل میں صفائی ، سیکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا قبل ازیں اڈیالہ جیل آمد پرافسران ، وارڈ گارد اور پولیس بینڈ نے انہیں سلامی دی ۔