تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن ، چار ٹرک سامان ضبط
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چار ٹرک سامان ضبط کر لیا ۔بڑی تعداد میں غیر قانونی پوسٹر اور بینرز بھی اتار کر قبضہ میں لے لئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ یگز یکٹیو آفیسر ارسلان حیدر کی خصو صی ہدا یا ت پر تجا وزا ت کے سلسلہ میں آپر یشن روزا نہ کی بنیا د پر کیا جا تا ہے۔پیر کو تجاوزات کے خلاف کینٹ کے مختلف علا قو ںصدر ، ڈھوک سیداں ،بکرا منڈی سے4ٹرک سامان ضبط کر لیا جن میں پھٹے ،ریڑھیاں ،کائونٹر شامل ہیں اس کے علاوہ اور کینٹ کے مختلف علاقوںغیر قانونی طور پر آویزاں کئے گئے پوسڑاور بینرز بھی اتار کر قبضے میں لے لیے گئے ۔