پاکستان اور آسٹریلیا نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا‘ ہائی کمشنر
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن نے کراچی میں آسٹریلیا کے ہائی کمشن کے قیام کی سترہویں سالگرہ پر ایک خصوصی تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ آسٹریلیا نے قیام پاکستان کے بعد 1948 ء میں پاکستان کے اس وقت کے دارالحکومت کراچی میں اپنا مشن قائم کیا تھا۔ آسٹریلیا کی ہائی کمشنر نے پاک آسٹریلیا تعلقات کی سالگرہ پر تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات اور بڑھتے ہوئے تعاون کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ دونوں ملکوں نے گزشتہ سات عشروں میں تعلیم‘ کھیل‘ ثقافت‘ دفاع‘ زراعت اور دوسرے شعبوں میں تعاون کو وسعت اور فروغ دیا ہے۔ آسٹریلیا پاکستانی نوجوان کے لئے تعلیمی اعتبار سے ایک مقبول ملک ہے۔ اس وقت بارہ ہزار پاکستانی طلبہ آسٹریلیا میں زیرتعلیم ہیں۔ پاکستان میں موجود آسٹریلیا کے تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل نوجوان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے دوست کی حیثیت سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اس کی امداد جاری رکھے گا۔