عام انتخابات کیلئے ووٹر لسٹیں الیکشن کمشن اور یو سی دفاتر میں آویزاں کر دی گئیں
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) عام انتخابات کے لئے ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن اور یو سی دفاتر میں آویزاں کردی گئیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق عوام 31 مارچ تک ووٹرز لسٹوں میں اپنے کوائف درست کراسکتے ہیں اور وفات پانے والے افراد کے عزیز ان کا ووٹ منسوخ کرائیں۔شہری نئے ووٹ کے اندراج، تبدیلی اور کوائف کے لیے فارم جمع کرائیں جبکہ ووٹ کے اندراج کا فارم اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔الیکشن کمیشن نے ووٹروں کو ہدایت کی ہے کہ 31مارچ تک ووٹر لسٹوں میں کوائف تبدیل کرائے جاسکتے ہیں جب کہ ایڈریس کی تبدیلی شناختی کارڈ پر درج ایڈریس کے مطابق کی جائے گی اور نیا ایڈریس لکھوانے کے لئے پہلے شناختی کارڈ پر ایڈریس تبدیل کرانا ہوگا۔ ووٹ اندراج کا مقام جاننے کے لئے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300پر ایس ایم ایس کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔