عراق میں ترکی کا ڈرون حملہ 4 دہشت گرد مارے گئے
بغداد(آئی این پی)عراق میں ترک فوج کے ڈرون حملے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی علاقے حفتہ میں علیحدگی پسند تنظیم پی کیکے کے ایک مسلح گروہ پر ترکی نے ڈرون حملہ کیا جس میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کاروائی عراقی سرحد کے اندر 5 کلومیٹر دور حفتہ نامی علاقے میں واقع بکتوریہ نامی کیمپ پر کی گئی جس میں ترکی کی طرف سے بھیجے گئے ڈرون نے 4 دہشتگردوں کی نشاندہی کی ۔ اس ڈرون حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔