مودی جون میں چینی صدر سے ملاقات، ڈوکلام تنازع پر بات چیت کرینگے: گوتم بمبانوالہ
نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی جون میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرینگے، یہ ملاقات چین کے شہر کنگ ڈائو میں 2روزہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہو گی ، ہانگ کانگ کے اخبار سائوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ سے اپنے انٹرویو میں بھارتی نمائندے گوتم بمبانوالا نے کہا بھارتی وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات جون میں ہو گی تاہم اس سے پہلے بھی بھارتی اور چینی نمائندوں کے کئی اجلاس ہوں گے، دونوں ملکوں کے نمائندے سرحدی معاملات پر بات چیت کرینگے۔ جبکہ بھارتی وزیر دفاع نرملا بھی آئندہ ماہ چین کا دورہ کرینگی اور دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ بھی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ملاقات کرینگے ۔ ان ملاقاتوں میں خاص طور پر ڈوکلام تنازعہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔