رووآن ایدر سنگھے نے سارک چیمبر کے صدر کا چارج سنبھال لیا
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سری لنکا (ایف سی سی آئی ایس ایل) کے صدر رووآن ایدر سنگھے نے آئندہ 2 سال کیلئے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ اس سلسلے میں پیر کو کولمبو میں منعقد ہونے والی تقریب میں سری لنکن وزیراعظم رنیل وکرماسنگھے مہمان خصوصی تھے۔ رووآن ایدر سنگھے سارک چیمبر کے 13 ویں صدر ہیں ، وہ 2017 میں سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور یہ منصب دوسری مرتبہ سری لنکا کے حصے میں آیا ہے۔ کولمبو سے موصولہ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نو منتخب صدر سارک چیمبر نے کہا کہ یہ پوزیشن میرے لئے ایک بڑا اعزاز ہے اور وہ اس تنظیم کو مزید فعال بنانے کیلئے اپنی بھر پور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔