سول ایوی ایشن کا 28 مارچ کو ائر پورٹ پر فرضی ایمرجنسی مشق کرنے کا فیصلہ
لاہور (خبرنگار) ایئرپورٹ منیجر سول ایوی ایشن اتھارٹی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورطاہر سکندر کے زیر صدارت ایک اعلی سطحی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ جس میں انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائیزیشن سٹینڈرز کے تحت مورخہ 2018-03-28 بروز بدھ ایک بھرپور/ مکمل فرضی ایئرپورٹ ایمرجنسی مشق کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کا مقصد تمام اندرونی و بیرونی ادارے جو کہ ایئرپورٹ کرائسس اینڈ ایمرجنسی رسپونس پلان کے تحت کسی بھی قسم کی ائیرپورٹ ایمرجنسی کی صورت میں اپنی خدمات سر انجام دینے کے مجاز ہیں ان کی کارکردگی، آگ بجھانے کے آلات وغیرہ کی جانچ اور ان تمام اداروں کے باہمی ہم آہنگی کو بڑھانا ہے۔ اس فرضی مشق کے کارگر ہونے کا جائزہ مختلف ائیر پورٹ مینجرز دیگر ایئرپورٹس اور ایئرلائنز، گورنمنٹ و نان گورنمنٹ اداروں کے نمائندے بھی لیں گے۔