کسان آج پنجاب اسمبلی کے سامنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کرینگے: صدر کسان بورڈ
لاہور (نیوزرپورٹر)کسان بورڈ پاکستان کے صدر چوہدری نثار احمد نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ مونجی ،گنے اور آلو کے کاشتکارلٹ گئے ۔ گندم کے کاشتکاروں کو لوٹنے کا منصوبہ بنا یارہا ہے۔ ان اجناس کی قیمتیں تاریخ میں سب سے کم تریں سطح پر ہیں جب کہ تیل، بجلی، کھاد، مشینری، زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے اور وعدے کے باوجود زرعی ٹیوب ویلوں کیلیے بجلی سستی کرکے فلیٹ ریٹ ابھی تک مقرر نہیں کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ستائیس مارچ کو پنجاب اسمبلی لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،جو کسانوں کے مطالبات منظورہونے تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے امیر میاں مقصود احمدکریں گے۔