تعزیتی ریفرنس
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستن فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین و چیئرمین سائیکالوجی ایسوسی ایشن ڈاکٹر بلال اسلم صوفی مرحوم کی یاد میں گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ جس میں فلور ملنگ انڈسٹری اور سائیکالوجی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ڈاکٹر بلال اسلم صوفی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کی صدارت معروف صحافی مجیب الرحمن شامی نے کی۔