سعودی حکومت سے ڈیل کے بعد رہائی ملی، شہزادہ ولیدبن طلال
ریاض(این این آئی)دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار کیے جانے والے سعودی شہزادے ولید بن طلال نے کہاہے کہ انہیں سعودی حکومت سے معاہدے کے بعد رہائی ملی ہے اور ان کی فرم کنگڈم ہولڈنگ اپنے 13 ارب ڈالر کے اثاثے جلد سعودی عرب منتقل کرے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال نے ایک انٹرویومیں کہاکہ انہوں نے رہائی کے بدلے سعودی حکومت سے ایک معاہدہ کیا ہے، تاہم انہوں نے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ حساس اور خفیہ ہے جو ان کے اور سعودی حکومت کے درمیان ہے اور وہ اس معاہدے کا احترام کریں گے،انہوں نے کہا کہ ان کے گلوبل انویسٹمنٹ فرم میں اب بھی95 فیصد حصص داری برقرار ہے۔شہزادہ طلال نے کہاکہ وہ سعودی عرب میں منصوبوں کے لیے شاہی دولت فنڈ سے مشترکہ سرمایہ کاری کے لیے رابطے میں ہیں ۔