مشرف دور میں سب سے زیادہ کرپشن فوجی ادارے میں ہوئی‘ دوسرے نمبر پر سیاستدان بیورو کریٹس کا تیسرا ہے: جاوید ہاشمی کا دعویٰ
اسلام آباد (آئی این پی+ آن لائن) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں سب سے زیادہ کرپشن فوجی ادارے میںہوئی ،مجھے عمران خان نے کہا اسمبلی توڑ دی جائے گی ، سپریم کورٹ دو سے تین ماہ تک حکومت کرے گی، چوہدری نثار کا یہ کہنا وہ مریم نواز کی سربراہی میں کام نہیں کریں گے ایک مختلف بات ہے ، یہ ہمارے ہی بچے ہیں، چوہدری نثار کا بیانیہ نوازشریف کے معاملے پر مختلف ہے، پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ چکی ہے ، نوازشریف نے منی لانڈرنگ کی ہے تو ان کو سزا ہونی چاہئے، میں احتساب پر یقین رکھتا ہوں، فوج کے پاس بندوق ہے ، ہم ان سے لڑ نہیں سکتے اور ہم اپنی فوج سے کیوں لڑیں ، ہم ان کے جوتوں پر قربان ہونے والے ہیں ،وہ ملک اورحکومت چلانے کی بات کرتے ہیں۔ چوہدری نثار کے پاس ٹکٹ ہی نہیں وہ ٹرین پر کیسے بیٹھیں گے،نیب میں 90فیصد لوگ خفیہ اداروں سے لائے گئے ہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا میرے پاس تو ٹکٹ ہے ، میں نے ٹکٹ کےلئے کبھی اپلائی نہیں کیا ، میاں نوازشریف نے خود مجھے کہا میں آپ کو عزت واحترام سے ٹکٹ پیش کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا مجھے نکالنے میں چوہدری نثار کا بھی کردار ہے، میں کبھی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نہیں بننا چاہتا ، میں ایک ورکر ہوں جبکہ چوہدری نثار نے متعدد مرتبہ ایم پی اے کا الیکشن لڑا، ہماری عدلیہ کبھی آزاد نہیں، یہ بات عدلیہ کے ججز بھی کہتے ہیں ،عمران خان نے نوازشریف کے فیصلے پر کہا یہ کمزور فیصلہ ہے ، چیف جسٹس خدا کےلئے سپریم کورٹ کا وقار برقرار رکھیں، چوہدری نثار نوازشریف سے کہتے ہیں اداروں سے نہ لڑیں تو وہ درست کہتے ہیں، عدلیہ نے ہی ذوالفقار علی بھٹو سزا دی۔ انہوں نے کہا ضیاءالحق نے کس طرح دس برس انتخابات مو¿خر کئے میں جانتا ہوں۔ نیب کے 90فیصد لوگوں نے پیسے کمائے، پرویز مشرف کے دور میں سب سے زیادہ کرپشن فوجی ادارے میں ہوئی، دوسرے نمبر پر سیاستدان ہیں اور تیسرے نمبر پر بیورو کریٹ ہیں ، مشرف کے کسی ساتھی پر کرپشن کے مقدمات نہیں بنائے گئے، میں نے عمران خان کو بچایا۔ آن لائن کے مطابق جاوید ہاشمی نے کہا نثار کو مسلم لیگ (ن) سے الگ کیا گیا تو پارٹی کا نقصان ہو گا۔ چیف جسٹس اپنے حلقے سے انتخابات لڑیں تو کونسلر بھی نہیں بن سکتے۔
جاوید ہاشمی