;نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی آخری تاریخ3 اپریل، توسیع کا امکان نہیں
کوئٹہ (نمائندہ نوائے وقت + این این آئی) پاکستان بھر میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کیلئے آخری تاریخ 3اپریل ہے جس میں توسیع کا امکان نہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ پورے پاکستان کے حلقوں میں از سرنو جو تبدیلیاں کی گئی ہے اس پر ابھی تک بہت سے اعتراضات الیکشن کمیشن کے سامنے آچکے ہیں ان اعتراضات کو دور کرنے کیلئے کوشش کی جارہی ہے کہ مقررہ وقت پر ہی اعتراضات دور کئے جائیں۔
حلقہ بندیاں