صوبائی مقابلہ حسن نعت و قرات
لاہور (پ ر) گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس گلبرگ وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت و قرآت ہوا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد ز اہد میاں، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عنبرین صغیر، وائسپرنسپل مسز دردانہ قیصر، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد زاہد میاں نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عنبرین صغیر اور اساتذہ کرام کو اس مقابلے کے انعقاد پر داد تحسین دی۔ مقابلے میں پنجاب بھر کے 9 ڈویژنوں میں اول آنے والی طالبات نے شرکت کی۔ صوبائی سطح کے اس مقابلے میں قرات کے کمٹیشن میں پہلی پوزیشن خولہ خان خان پور، دوسری اقصی شہزادی، تیسری ہمنا علی نے حاصل کی۔ مقابلہ نعت خوانی میں سعیدہ یوسف نے پہلی شکیلہ اکرم دوسری بیشن مصطفی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج فار وویمن ایف بلاک راولپنڈی آخر میں مقابلے میں شریک تمام طالبان میں کالج آف ہوم اکنامکس کی جانب سے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔